fbpx

Connecting to your pediatrician

کیاآپ کوکروناٹیسٹ کروانے کی ضرورت ہے؟

April 8, 2020 by drbajwa8
corona

 

کیا مجھے كرونا وا ئرس تو نہیں؟ اس کی علامات کیا ہیں؟ کیا مجھے کروناٹیسٹ کروانے کی ضرورت ہے؟

(اس تحریر کو آخر تک پڑھیں۔)

کرونا وائرس کی اس موجودہ وبا میں ہر کوئی یہ جاننا چاہتا ہے کہ وہ اس وبائی مرض کا شکار تو نہیں ہو گیا اور کیا اسے ٹیسٹ کروانا چاہئے یا نہیں۔

ان سوالات کے بہترین جواب یہ ہیں کہ

۱۔ آپ پریشان نہ ہوں کیونکہ اس وائرس سے بچنا ناممکن نہیں ہے۔

۲۔ اگر آپ ہمہ وقت گھر پر ہیں اور غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہیں نکلے تو یقین رکھیں آپ اس سے محفوظ ہیں۔

۳۔ ایمرجنسی کی صورت میں گھر سے باہر نکلتے وقت اگر آپ نے تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کر رکھی تھیں توبھی یقین رکھیں کہ آپ محفوظ ہیں۔

کرونا وائرس کی مندرجہ ذیل عمومی علامات کو ذہن نشین کر لیں:

۱۔ اٹھاسی فیصد افراد کو بخار ہوتا ہے جو کہ ابتدائی طور پر ہلکا ہوتا ہے۔

۲۔ اڑسٹھ فیصد افراد کو خشک کھانسی ہوتی ہے۔

۳۔ اڑتیس فیصد افراد کو جسم میں عمومی درد اور تھکاوٹ کا احساس ہوتا ہے۔

۴۔ تینتیس فیصد افراد کو بلغمی کھانسی ہوتی ہے جو کہ بیماری کے پھیپھڑوں تک پہنچ جانے کی علامت ہے۔

۵۔ انیس فیصد افراد سانس کی تنگی کی شکایت کرتے ہیں۔

۶۔ پندرہ فیصد افراد میں جوڑوں کا درد، گلا خراب اور سر درد کی علامات ہوتی ہیں۔

کیا آپ کو کرونا ٹیسٹ کروانے کی ضرورت ہے؟

حقیقت پسندانہ بات یہ ہے کہ کسی بھی ملک کی ساری آبادی کا ٹیسٹ نہیں کیا جا سکتا۔ اس لئے طبی ماہرین کی رائے میں صرف مندرجہ ذیل افراد کو کرونا ٹیسٹ کروانا چاہئیے:

۱۔ صحت کے شعبہ سے منسلک ایسے افراد جنکا واسطہ کرونا کے مرض میں مبتلا مریضوں سے ہو۔ 

۲۔ ایسے افراد جن کے قریبی یا میل جول رکھنے والے خاندان کے افراد میں کرونا کے مرض کی تصدیق ہو جائے۔

۳۔ ایسے افراد جنکی عمر ساٹھ سال سے زیادہ ہو اور ان میں دیگر دائمی امراض جیسا کہ امراض قلب، ذیابیطس اور دمہ وغیرہ موجود ہوں۔

 مجھے کیا کرنا چاہئیے؟

اگر آپ اور گھر کے دیگر افراد گھر پر ہیں اور گھر سے باہر نہیں نکلے تو یقین رکھیں آپ محفوظ ہیں، اگر آپ معمولی نزلہ زکام سے پریشان ہو کر گھر سے باہر نکلیں گے تو نہ صرف آپ خود بلکہ دوسرے لوگوں کو بھی خطرے سے دوچار کریں گے۔

یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ احتیاط اور تدبیر سے آپ اس وائرس سے نہ صرف خود بھی صحتیاب ہو سکتے ہیں بلکہ دوسروں کو بھی اس سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

اگر آپ کا شمار ٹیسٹ کی ضرورت والے مندرجہ بالا تین اقسام کے افراد میں نہیں ہوتا تو برائے مہربانی گھر پر رہیں اور مندرجہ ذیل تدابیر اختیار کریں :

 وائرس کی علامات موجود ہوں یا نہ ہوں:

 ۱۔ کرونا وائرس ایک مخصوص درجہ حرارت پر مر جاتا ہے لہذا اگر آپ میں علامات ہیں یا نہیں گرم پانی اور گرم مشروبات مثلا چائے وغیرہ کا کثرت سے استعمال کریں۔

۲۔ وائرس ناک اور منہ کے راستے داخل ہو کر پھیپھڑوں تک پہنچنے سے پہلے آپ کے گلے میں اپنا گھر بناتا ہے اور تیزی سے اپنی افزائش کرتا ہے، مطلب یہ کہ اگر آپ اس کو پھیپھڑوں تک جانے سے پہلے ہی قابو کر لیں تو آپ اس مرض میں مبتلا نہیں ہو سکتے، اس کا بہترین اور آسان حل یہ ہے کہ آپ نمک والے گرم پانی سے ناک اور گلے میں کثر ت سے غرارے کریں۔

۳۔ گھر سے باہر جانے کے لیے:

الف) اپنے کپڑے اور جوتے وقف کر دیں،

ب) منہ پر ماسک ضرور پہنیں کیونکہ یہ ہوا کے راستے بھی آپ کے جسم میں داخل ہوسکتا ہے،

ج) بات کرتے وقت دوسروں سے فاصلہ رکھیں اورکسی سے ہاتھ نہ ملائیں۔

د) خریداری کرتے وقت رش والی جگہوں سے اجتناب کریں اور کم رش والی جگہ سے خریداری کریں۔

۴۔ گھر میں داخل ہوتے وقت:

الف) اپنے کپڑے اور جوتے گھر سے باہر کسی وقف کردہ جگہ پر اتار دیں،

ب) جب تک اپنے ہاتھ اور منہ نہ دھو لیں کیس چیز کو مت چھوئیں یہاں تک کہ گھر کی گھنٹی بجانے کے لئے بھی اپنی کہنی کا استعمال کریں۔

ج) اپنے موبائل ، کرنسی نوٹ ، گاڑی یا موٹرسائیکل کی چابیاں، ان کے ہینڈل و سٹیرنگ غرض یہ کہ ہر وہ چیز جو آپ باہر سے گھر کے اندر لے کرآئیں، ہر چیز کو ڈس انفیکٹ کریں۔

د) خریدے گئے سامان کے لفافے اور ڈبے گھر کے صحن میں ہیں تلف کردیں۔

ر) جب تک آپ کی تسلی نہ ہو جائے کہ اب آپ دوسروں کے لئے ہر طرح سے محفوظ ہیں اس وقت تک گھر کے کسی دوسرے فرد سے نہ ملیں۔

اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ میں مندرجہ بالا علامات ظاہر ہورہی ہیں:

۱۔ تو اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ یہ علامات کرونا وائرس کی وجہ سے ہی ہیں، یہ عام نزلہ زکام بھی ہو سکتا ہے۔

۲۔ گرم بھاپ زیادہ سے زیادہ لینا شروع کر دیں تاکہ اگر وائرس آپ کے پھیپھڑوں تک پہنچ چکا ہے تو بھاپ لینے سے یہ بالکل مر جائے گا یا اس کی افزائش رک جائے گی اور یہ اپنی موت آپ مر جائے گا اور آپ صحت مند ہو جائیں گے۔

۳۔ جب تک آپ مکمل طور پر صحت مند نہ ہو جائیں مکمل طور پر گھر کے اندر ہی علیحدگی اختیار کر لیں تاکہ گھر کے دوسرے افراد محفوظ رہیں۔

ضروری گذارشات:

۱۔ اپنے ارد گرد کڑی نگاہ رکھیں اور ضرورت مند افراد کی معاونت ضرور کریں، اپنی زکوة اور حج کے پیسوں کا وقت سے پہلے بہترین استعمال کا یہی وقت ہے۔

۲۔ اگر کوئی تاجر یا دکاندار گراں فروشی کر رہا ہے تو اس سے کوئی چیز ہر گز نہ خریدیں اس سے گراں فروشوں کی حوصلہ شکنی ہو گی۔ ہو سکتا ہے کہ اس دکاندار سے خریداری کرنے والے دیگر خریدار آپ کی طرح صاحب استطاعت نہ ہوں۔

۳۔ اگر آپ صحت مند ہیں تو خون کے عطیات ضرور دیں۔ خون دینے سے انسانی قوت مدافعت بالکل بھی کم یا متاثر نہیں ہوتی۔

۳۔ اس آرٹیکل کو دوسروں کے ساتھ لازمی شئیر کریں، کیونکہ ہم سب ملکر ہی اس مرض اور اس کے سماجی و معاشی اثرات سے بچ سکتے ہیں۔

ڈاکٹر سلمان باجوہ (ایم بی بی ایس، آر ایم پی، ایف سی پی ایس)

اگر آپ گھر پر رہ کر محفوظ فاصلہ اختیار کر رہے ہیں تو آپ اپنے بچوں کی صحت کے مسائل کے متعلق ڈاکٹر سلمان باجوہ سے آن لائن مشورہ کر سکتے ہیں۔ بچوں کی ویکسی نیشن سے متعلق مشورہ مفت ہے۔

 
#StayHome #StaySafe #DonateBlood #WatchTheNeedy

 


8 comments

  • Dr Salman Bajwa

    April 9, 2020 at 2:33 am

    It’s proven that most of corona Viruses first colonise the nasal, buccal and pharyngeal mucosa, multiply there and then sudden inflammatory response leads to a cytokines storm. The storm is responsible for most of the symptoms that COVID19 has, while colonisation corresponds to the prodromic period. All international forum have proven that the viral coat is destroyed by acidic medium( lower pH of stomach) , or a temperature of 57c or higher. Once saline gargal are done it’s the means of flushing the viruses out or into the stomach acid. And the heat of humidified air, is 60-80 C which is sufficient to hydrolyse the outer coating of the virion. Both these points are well established.

  • Dr Salman Bajwa

    April 9, 2020 at 3:24 pm

    Please use that green button at bottom right corner of your screen to start consultation. Or just click here. Thanks.

    • Sabir Hussain

      April 11, 2020 at 12:39 pm

      Salute to our heroes including Dr Bajwa sahab

  • Zeeta

    April 11, 2020 at 8:00 pm

    Respected sir my 8 years daughter is sneezing alot from 4 days ..she complains her blockage nose…is there ok or …

    • Dr Salman Bajwa

      April 12, 2020 at 1:52 pm

      Please use that green button at bottom right corner of your screen to start consultation. Or just click here. Thanks.

  • Asif Malik

    April 12, 2020 at 12:42 am

    I have question, I am having bit back pain and tiredness since last 3 weeks.
    A bit mucas caugh (usually).
    But this tiredness i never had before.
    Do i need to worry about it

  • Dr Salman Bajwa

    April 12, 2020 at 1:49 pm

    Please use that green button at bottom right corner of your screen to consult health related issues. Or just click here. Thanks.

  • Maida siddiqui

    April 15, 2020 at 4:02 pm

    Sir salam..mera baby 2 months ka h..or uski vaccination honi thi 5 april ko…hm ne aj kl jo virus chl rha is k dar se vaccination ni krwai ab tk..kia hm thory days bd is ki vaccination kraskty hn koi masla to ni hoga?

Comments are closed.


Dr. Salman Bajwa

Dr Bajwa, a graduate of Rawalpindi Medical College, batch 29 (2007), did his FCPS residency at Benazir Bhutto Hospital and Holy Family Hospital.
He has worked as Registrar pediatrics in Ministry of Health, Kingdom of Saudi Arabia.

Baby Medics,
Main PWD Double Road, Police Foundation, Islamabad
Email: dr [@] salmanbajwa.com
Phone | Whatsapp: +92 333 5196658

Twitter

Copyright by Dr Salman Bajwa 2023. All rights reserved. Powered by WebMakers.net